ابنا: تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کراچی سے کوئٹہ اور پارا چنار سے گلگت بلتستان تک پورا ملک جل رہا ہے، اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اس موقع پر انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ بے یارو مددگار مسافروں سمیت ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے اور پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ اس لئے اب حکومت کو چاہیے کہ فوراً دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر آہنی ہاتھ ڈالے۔
.......
/169